۳/۱۶۱ بسم اللہ الرحمن الرحیم نحمدہ ونصلی علی رسولہ الکریم محبی عزیزی اخویم سید ناصر شاہ صاحب سلمہ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔ مبلغ ایک سو روپیہ مرسلہ آپ کا پہنچ گیا خداتعالیٰ آپ کو بہت بہت جزائے خیر پہنچائے اور آپ کے ساتھ ہو۔ بخدمت اخویم محبی سید فضل شاہ صاحب السلام علیکم۔ خط پہنچ گیا۔ اگر جمون میں طائون کی ترقی کا خطرہ نہیں تو خیر ورنہ ضرور عیال کو اس جگہ سے نکالنا چاہئے۔ والسلام خاکسار مرزا غلام احمد عفی عنہ ۲۰؍ جنوری ۱۹۰۲ء ۴/۱۶۲ بسم اللہ الرحمن الرحیم نحمدہ ونصلی محبی عزیزی اخویم سید ناصر شاہ صاحب سلمہ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔ آپ کا خط آج کی ڈاک میں مجھ کو ملا۔ میں انشاء اللہ آپ کے لئے دعا کروں گا۔ مطمئن رہیں اور ہمیشہ خیروعافیت سے اطلاع دیتے رہیں۔ باقی بفضلہ تعالیٰ سب طرح سے خیریت ہے۔ والسلام۔ راقم مرزا غلام احمد عفی عنہ ۲۱؍جون ۱۹۰۶ء