۱/۱۵۹ بسم اللہ الرحمن الرحیم
محبی عزیزی اخویم سید ناصر شاہ صاحب
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاۃ۔ کتاب نزول المسیح چونکہ بڑھ گئی ہے اس لئے میں اندازہ کرتا ہوں کہ دو سو روپیہ تک اس کا اتمام ہو گا۔ یعنی علاوہ اس روپیہ کے جو خرچ ہو چکا ہے اور دو سو روپیہ لگے گا۔ تب کتاب پوری ہو گی۔ آپ نے اس مدد کو اپنے ذمہ اٹھا لیا او رخرچ اور آپ کو ادا کرنا پڑا ہے۔ ایک دفعہ اگر غیر ممکن ہو تو دو تین دفعہ کر کے بھیج دیں۔ کتاب کشتی نوح جو نزول المسیح کا ایک جزو ہے۔ آپ کی خدمت میں بھیجی جاتی ہے۔ دو نسخے بھیجے جاتے ہیں۔ ایک آپ کے لئے اور ایک محبی اخویم سید فضل شاہ صاحب کے لئے۔ باقی سب طرح سے خیریت ہے۔
والسلام
خاکسار
مرزا غلام احمد عفی عنہ
۱۴؍ اکتوبر ۱۹۰۱ء
اب روپیہ کی عنقریب ضرورت ہے۔
۲/۱۶۰ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاۃ
بہت بہت استغفار پڑھ کر آپ دعا کریں اور دعا کے وقت کامل یقین قبولیت کا ہو۔ دعا میں ماندگی ظاہر نہ ہو۔ میں بھی دعا کروں گا۔ نماز میں خاص کر دعا کریں۔ جس زبان میں ممکن ہو مضائقہ نہیں۔
والسلام
مرزا غلام احمد از قادیان
۱۷؍ جون ۱۸۹۳ء
از راقم نور دین۔
السلام علیکم