مولوی الہ دتا صاحب مرحوم لودی ننگل کے نام
تعارفی نوٹ
مولوی الہ دتاصاحب لودی ننگل ضلع گورداسپور کے رہنے والے تھے۔ آپ کے صاحبزادے مولوی حکیم نور محمد صاحب رضی اللہ عنہ جو ایک حکیم حاذق اور جید عالم تھے سلسلہ عالیہ احمدیہ میں ایک بہترین مبلغ تھے۔ مولوی الہ دتہ صاحب اہل حدیث مشرب کے تھے اور آپ کے صاحبزادہ حضرت مولوی نور احمد صاحب بھی فرقہ اہل حدیث میں ممتاز تھے۔ ۱۸۷۲ء میں حضرت اقدس (علیہ الصلوٰۃ والسلام) نے مولوی الہ دتا صاحب مرحوم کو حضرت مرزا سلطان احمد صاحب اورمرزا فضل احمد کی تعلیم کے لئے بلایا تھا اس لئے کہ وہ ایک جید عالم تھے۔ مولوی الہ دتا صاحب جب قادیان میں آئے تو اکثر حضرت اقدس سے بعض مسائل پر تبادلہ خیالات بھی ہوا کرتا تھا اس زمانہ میں فرقہ اہل حدیث (جو اس وقت وہابی مشہور تھے ) کہ لوگ بڑے خشک سمجھے جاتے تھے اور وہ تقلید و عدم تقلید کے مسائل میں متشدر واقع ہوئے تھے۔ روحانیت