۸۵/۱۵۶ (دستی خط) (ہر دو اہلیہ مولوی محمد عبداللہ صاحب) بسم اللہ الرحمن الرحیم۔ نحمدہ ونصلی میں محض تمہاری دنیا اور آخرت کی بھلائی کے لئے تمہیں نصیحت کرتا ہوںکہ تم نماز کی پابند رہو اور اپنے خاوند میاں عبداللہ کی تابعداری رکھو۔ کیونکہ عورتوں کے لئے خدا تعالیٰ کا وعدہ ہے کہ اگر وہ اپنے خاوندوں کی اطاعت کریں گی۔ تو خدا ان کو ہر ایک بلا سے بچائے گا اور ان کی اولاد عمر والی ہو گی او رنیک ہو بخت ہو گی۔ والسلام مرزا غلام احمد ۸۶/۱۵۷ (الفاظ بیعت اُولیٰ۔ جو حضرت اقدس علیہ الصلوٰۃ والسلام نے ۲۰؍رجب ۱۳۰۶ء کو بمقام لدھیانہ لی تھی۔۱۸۸۹میں) بسم اللہ الرحمن الرحیم نحمدہ ونصلی۔ آج میں احمد کے ہاتھ پر اپنے ان تمام گناہوں اور خراب عادتوں سے توبہ کرتا ہوں۔ جن میں میں مبتلا تھا او رسچے دل اور پکے ارادہ سے عہد کرتا ہوں کہ جہاں تک میری طاقت اور