دو وقت تین تین ماشہ دے دیں اور پھر پانچ ماشتہ کر دیں۔ اگر عرق تیار نہ ہو تو بلا توقف یہی نسخہ دیں پھر جلدی سے عرق تیار کر لیں۔ (اس خط پر تاریخ درج نہیں تھی سیاق وسباق دیکھ کر اس کو اس جگہ پر درج کیا گیا)
۸۰/۱۵۱۔ (پوسٹ لفافہ ) ۲؍مئی ۱۹۰۸ء بسم اللہ الر حمن الر حیم ۔ نحمدہ ونصلی
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ۔
مجھے لاہور میں آپ کا خط ملا۔ میں باباعث علالت طبع والدہ محمود احمد کے اور نیز باباعث خود اپنی بیماری کے تبدیل آب وہوا کے لئے لاہور آگیا ہوں۔ کمزوری دماغ کے لئے میری دانست میں یخنی جیسی اورکوئی عمدہ چیز نہیںہے۔ وہ استعمال کرنا چاہئے انشاء اللہ دُعا کروں گا۔ باقی خیریت ہے۔
والسلام
مرزا غلام احمد از (لاہور)
۸۱/۱۵۲۔(پوسٹ لفافہ) بسم اللہ الر حمن الر حیم ۔ نحمدہ و نصلی علیٰ رسولہٰ الکریم
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ۔
لاہور میںقادیان ہوکر دونوں خط مجھ کو ملے۔ خدا تعالیٰ آپ کو اس دلازار تشویش سے نجات بخشے اور آپ کے لخت جگر کو کامل شفاء فرماوے ۔ آمین ثم آمین۔ انشاء اللہ دُعا کرتا رہوں گا حالات سے مجھ کو اطلاع دیتے رہیں۔ میں بیمار تھا