ایمان کامل کاہے کہ صرف یہ کہو کہ انا للہ وانا الیہ راجعون۔ خدا کی امانت تھی۔ خدانے لے لی۔ سو انہوں نے لڑکے کی موت کے وقت ایسا ہی کہا۔ یہ ظاہر ہے کہ اگر کوئی مر جائے تو یہ غیر معمولی بات نہیں۔ ہم بھی تو ہمیشہ کے لئے اس دنیا میں نہیں رہیں گے۔ خدا کے نزدیک انہیں کو مراتب ملتے ہیں جواس چند روزہ زندگی میں تلخی دیکھتے ہیںاور خدا تعالیٰ اگر خوش ہوتا ہے تو بدل عطا کرتا ہے۔ ہر گز ہرگز طریق عوام نہیں اختیار کرنا چاہئے۔ خدا جس سے پیار کرتا ہے اس کو کوئی مصیبت بھی بھیجتا ہے۔ سو نہایت استقلال سے خدا تعالیٰ پر توقل کرو اور اس سے ناامید مت ہو اور مجھے اطلاع دیتے ہیں۔
والسلام
ارقم
مرزا غلام احمد بقلم خود
(نسخہ مرض دق وسل و دیگر تپہا)
ھوالشَّافی
طبا شیر۔ ضغ کتیرا۔ نشاستہ۔ گلسرخ منزوع۔ رب السوس۔
۲درم ۲درم ۲درم ۶درم ۶درم
مغز تخم خیارین۔ کدو۔ تخم خرفہ۔ کافور۔ زعفران۔
۴درم ۴درم ۴درم یکدرم نیمدرم
کوفتہ بخیتہ بہ لعاب الیسبغول اقراض بندند۔ خوراک دونیم درم۔ یہ سب دوائیں ۔ قرص بنا کر اوران میں کافور داخل کرکے یا بطور سفوف رکھ کر