۷۹/۱۵۰۔(پوسٹ لفافہ) بسم اللہ الر حمن الر حیم السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ۔ آپ کا ایک نہایت درد ناک خط پہنچا۔ درحقیقت اس قدر غم اور صدمہ جو چاروں طرف سے آپ کے دل کو گھیر رہا ہے۔ یہ خدا تعالیٰ کا بڑا امتحان ہے۔ خداکر ے جو آپ اس امتحان میں صادق نکلیں میں نے اس خط کے لکھنے سے پہلے جناب الٰہی میں بہت دعا کی ہے۔ اگر تقدیر مبرم نہ ہو تو قبول ؎ ہونے کی امید ہے۔ مجھے اب تک آپ نے پتہ نہیں دیا کہ مرض کیا ہے۔ کیا دست تو نہیں آتے؟ کس درجے پر بخار معلو م ہوتا ہے؟ اور بخار کو کتنے دن ہو گئے ہیں؟ اور میں ایک نسخہ اس خط کے ہمراہ پہنچتا ہوں۔ وہ میرے بہت سی جگہ تجربہ میں آچکا ہے۔ برگ بیداور کل نیلوفر کے عرق کے ساتھ اس کو کھانا چاہئے۔ بلاتوقف کھانا شروع کریں اور دل برداشتہ نہ ہوں۔ خدا سب چیز پر قادر ہے۔ دو تین ماہ کی مدت ہوئی کہ میرا لڑکا مبارک احمد جو اس کی والدہ کو بہت ہی پیار اتھا۔ تپ سے فوت ہوا ہے۔ اس کے انتقال کے قریب وقت میں میں نے ان کو کہہ دیا کہ دیکھو اب یہ لڑکا مرنے والا ہے اور ہمارا تو یہ مذہب ہے کہ جومارنے والا ہے وہ مرنے والے سے ہمیں زیادہ پیارا ہے او ر یہی طریق