ملاقات کے لئے بھی وقت نکالا کریں۔
والسلام
تمام احباب کو سلام علیکم
خاکسار
غلام احمد عفی عنہ
۴؍دسمبر ۹۸ء
۷۰/۱۴۱۔(پوسٹ لفافہ) ۱۹؍مارچ ۱۸۹۹ء
بسم اللہ الر حمن الرحیم : نحمدہ و نصلی علیٰ رسولہٰ الکریم
محبی عزیزی اخویم میاں عبداللہ صاحب سلمہٰ۔
السلام علیکم و رحمتہ اللہ وبرکاتہ۔ آپ کا عنائت نامہ پہنچا۔ انشاء اللہ القدیر آج ہی عبدالوحید ؎ کے لئے دعا کروں گا۔ اللہ تعالیٰ اس کو کامیاب کرے۔ آمین اورانشاء اللہ آپ کے اور آپ کی چھوٹی بیوی کے لئے بھی جناب الہی میں دعا کروں گا۔ وہ دوا جو دی گئی تھی کھانے کے بعد کھانا بہتر ہے اورکسی قدر بقدر ہضم دودھ استعمال کرنا چاہئے باقی سب خیریت ہے۔
خاکسار
مرزا غلام احمد
۷۱/۱۴۲۔ ۲۸؍جولائی ۱۹۰۱ء ۔ بسم اللہ الرحمن الر حیم۔ نحمدہ و نصلی۔
محبی عزیزی اخویم میاں عبداللہ صاحب سلمہٰ
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ۔ آپ کا تحفہ مرسلہ نتھ طلائی بہ سبیل ڈاک مجھ کو پہنچ گیا۔ اس سے بڑھ کر علامت اخلاص اور دلی محبت کیا ہو گی کہ آپ نے اپنے گھر کے لوگوں کے زیور کو بھیج دیا اورنیز