و نمکین نہایت عمدہ خوشگوار تیا رہوا اور گوشت شوربہ و سالن بہت عمدہ تھا اور روغن جوش کی قسم میں سے تھا۔ والسلام (نوٹ) خط ۶۴ پر تاریخ درج نہیں تھی۔ مگر اس میں شک نہیں کہ یہ خط ۶۳ سے بعد کا اور ۶۵ سے پہلے کا ہے اورتخمیناً ۵؍جون ۹۸ء کے بعد دوتین دن کے اندر کا لکھا ہوا ہے۔ کیونکہ ۵؍جون کا حضرت مولوی صاحب (خلیفہ اول رضی اللہ) کا مولوی عبداللہ صاحب کے نام جو خط ہے۔ اس میں لکھا ہے کہ حضور نے اس عقیقہ کے لئے دوبکرے تلاش کرنے کا حکم دیااورنام برکت اللہ رکھا ہے۔ ۶۸/۱۳۹۔ (پوسٹ لفافہ) بسم اللہ الرحمن الرحیم محبی اخویم میاں عبداللہ صاحب سلمہ، السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ، آپ کے گھر کے لوگوں کے لئے دعا کی گئی۔ آپ پھر لکھیں۔ کہ اب کیسی حالت ہے ۔باقی خیریت ہے ۔ والسلام خاکسار مرزا غلا م احمداز قادیان ۲۴؍جولائی ۱۸۹۸ء ۶۹/۱۴۰۔ (پوسٹ لفافہ) بسم اللہ الرحمن الرحیم ۔ نحمدہ ونصلی محبی اخویم میاں عبداللہ صاحب سلمہ۔ السلام علیکم و رحمتہ اللہ وبرکاتہ،بوصول خط بادریافت صحت عزیزی رحمتہ اللہ اطمینان ہوئی۔ خدا تعالیٰ عمر دارز کرے۔ آمین اورتفصیل روپیہ (…) سے اطلاع ملی۔ خدا تعالیٰ آپ کو اور تمام شریک خدمت کو ثواب اور اجر بخشے۔ آمین ثم آمین ۔ امیدکہ کبھی کبھی