مسنونہ تبدیلی کے التوا کے لئے کوشش کریں۔ اللہ تعالیٰ حسب المراد تقریب پیدا کرے۔ والسلام خاکسار مرزا غلام احمد عفی عنہ ۱۱؍ مئی ۱۸۹۷ء ۶۴/۱۳۵ (پوسٹ لفافہ )بسم اللہ الرحمن الرحیم۔ نحمدہ ونصلی محبی اخویم میاں عبداللہ صاحب سلمہ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔ اس وقت آپ کا خط پہنچا۔ آپ کے والد صاحب کی بیماری کا حال معلوم کر کے ان کے لئے دعا کی گئی اللہ تعالیٰ ان کوشفا بخشے اور تقصیر معاف کرے۔ آمین ثم آمین۔ اس وقت وقت بہت تنگ۔اسی قدر کفایت کرتا ہوں اور انشاء اللہ پھر بھی دعا کروں گا۔ والسلام خاکسار مرزا غلام احمد از قادیان ۲۰؍ نومبر ۱۸۹۷ء ۶۵/۱۳۶ (پوسٹ کارڈ) بسم اللہ الرحمن الرحیم۔ نحمدہ ونصلی محبی اخویم میاں عبداللہ صاحب سلمہ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔ آپ کی فتح یابی سے طبیعت خوش ہوئی۔ الحمد للہ علی ذالک۔ سنا گیا ہے کہ آپ کی کچھ بیمار ہے۔خدا تعالیٰ شفاء بخشے۔ امید کہ اپنے حالات خیریت آیات سے جلد مطلع فرما ویں اور اس جگہ بفضلہ تعالیٰ سب کی طرح سے خیریت ہے۔ والسلام۔ خاکسار غلام احمد ۴؍ اپریل ۹۸از قادیان ضلع گورداسپور