پی لیا کریں اور کبھی دودھ میں چاء ڈال کر پیویں۔ ایسی غذا کھاویں جو جلد ہضم ہو جائے۔
والسلام
خاکسار
غلام احمد ۱۲؍ جون ۹۶ء
۶۰/۱۳۱ (پوسٹ کارڈ) بسم اللہ الرحمن۔ نحمدہ و نصلی
محبی اخویم منشی غلام قادر صاحب سلمہ
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔ جو گو لیاں پہنچی گئی ہیں۔ ان میں ہر گز کو ئی بری چیز نہیں۔ صرف کسی وجہ سے دھوکا لگا ہے۔ مناسب ہے کہ اوّل ایک گولی کا چہارم حصہ کھا لیا کریں۔ پھر رفتہ رفتہ گولی زیادہ کر لیں اور قریب ۲رتی کے کہریا پی کر کھا یا کریں باقی سب طرح سے خیریت ہے۔
والسلام
خاکسار
غلام احمد عفی عنہ
۱۷؍ جون ۹۶ء
۶۱/۱۳۲ (پوسٹ کارڈ) بسم اللہ الرحمن الرحیم۔ نحمدہ و نصلی
عزیزی اخویم میاں عبداللہ صاحب سلمہ
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔ میں نے آج ایک خط آپ کی نسبت بخدمت ماسٹر صاحب قادر بخش روانہ کر دیا ہے۔ اطلاعاً لکھا گیا۔ خدا تعالیٰ آپ کے تمام کام درست کریں آمین۔ باقی سب خیریت ہے۔
والسلام
خاکسار
غلام احمد از قادیان
۱۰؍جولائی ۱۸۹۶ء