بھیج دیں تاکید ہے۔
والسلام
خاکسار
غلام احمد عفی عنہ
۱۲؍مء ۱۸۹۶ء
(نوٹ) مولوی عبداللہ صاحب نے فرمایا کہ عبدالرحمن میرے ماموں زاد بھائی ہیں۔
۵۸/۱۲۹۔ (پوسٹ کارڈ) بسم اللہ الر حمن الر حیم ۔ نحمدہ و نصلی
محبی اخویم میاں عبداللہ صاحب سلمہ
السلام و علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ، منشی غلام قادر صاحب کے خط سے معلوم ہوا کہ وہ بھی سنور میں ہیں۔ آج میں نے جواب لکھ دیا ہے چاہئے کہ توجہ سے ان کا علاج کریں اور ما العشیر میں یہ دوائیں ڈال دیا کریں۔ عناب۔ تخم خشخاش سفید۔ سپستان۔ اصل سوس مقشر۔ کہریا۔ سرطان مغسوںاور جلد جلد اطلاع دیں او نفشہ آب ڈالنا مناسب نہیں۔
خاکسار
غلام احمد ۔ ۳۱؍ مئی ۱۸۹۶ء
۵۹/۱۳۰ (پوسٹ کارڈ) بسم اللہ الرحمن الرحیم۔ نحمدہ و نصلی
محبی اخویم منشی غلام قادر صاحب سلمہ
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔ اخویم میاں عبدا للہ صاحب کا خط پہنچا۔ پہلے اس سے گولیاں ارسال کر چکا ہوں۔ مناسب ہے کہ ایک شیشی پوٹ دائن کی جو انگریزی دوا ہے۔ خرید کر لیں اور غذا کے بعد ایک چاء کے چمچے کی مقدار پر پی لیا کریں اور اگر موافق ہو تو دو چمچہ