۵۳/۱۲۴ (پوسٹ کارڈ) بسم اللہ الرحمن الرحیم۔ نحمدہ ونصلی
محبی اخویم میاں عبداللہ صاحب سلمہ
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔ آپ کا عنایت نامہ پہنچا۔ آپ کو ضرور آنا چاہئے اور کوشش کرنی چاہئے کہ رخصت منظور ہو جاوے۔ میں اس وقت علیل ہوں۔ زیادہ نہیں لکھ سکا۔
والسلام
خاکسار
غلام احمد عفی عنہ
۱۵؍ فروری ۱۸۹۶ء
۵۴/۱۲۵ (پوسٹ کارڈ) بسم اللہ الرحمن الرحیم۔ نحمدہ ونصلی
محبی اخویم میاں عبداللہ صاحب سلمہ
السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ۔ آپ کاخط پہنچا۔ مقدمہ کی فتح آپ کو مبارک ہو او راس جگہ آپ کی انتظار لگی ہوئی ہے۔ ضرور آویں۔ مگر ایک مہینہ سے رخصت کم نہ ہو۔ اس سے پہلے بھی ایک خط روانہ کر چکا ہوں۔ احتیاطاً دوسرا خط لکھا گیا ہے۔ باقی خیریت ہے۔
والسلام
خاکسار
غلام احمد عفی عنہ
۲۸؍ فروری ۱۸۹۶ء
۵۵/۱۲۶ (پوسٹ کارڈ) ۹ ؍ اپریل ۱۸۹۶ء۔ بسم اللہ الرحمن الرحیم۔ نحمدہ ونصلی
محبی و مشفقی اخویم میاں عبداللہ صاحب سلمہ
اسلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔ چونکہ میاں غلام قادر ؎ کی