یہی دعا اور مدعا ہے کہ دینی خدمات حسب المرا و ہم سے صادر ہوں۔ باقی سب خیریت ہے۔ والسلام خاکسار غلام احمد عفے عنہ ۴؍جون ۱۸۹۵ء ۵۲/۱۲۳ (پوسٹ کارڈ) بسم اللہ الرحمن الرحیم۔ نحمدہ ونصلی محبی اخویم میاں عبداللہ صاحب سلمہ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔ مبلغ (…) حسب تفصیل آپ کے خط کے مجھ کو پہنچ گئے۔ مگر مجھ کو ان لفظوں سے سخت حیرانی ہے۔ جوآپ نے اپنی نسبت استعمال کئے ہیں۔ اس واسطے اطلاع دیں۔ تا اگر کوئی امر قابل دعا ہو تو آپ کے لئے دعا کی جاوے۔ ایسے ؎ الفاظ استعمال کرنا منع ہے۔ خاکسار غلام احمد ۴؍ جنوری ۹۶ء آپ کا اقرار تھا۔ ایسا ہی مجھ کو یاد ہے کہ کچھ مدت رخصت لے کر یہاں رہے گے اللہ تعالیٰ موقعہ کرے کہ آپ رخصت لے کر آویں۔