امید ہے کہ اپنی خیر خیریت اور حالات آیات سے مطلع و مسرور الوقت فرماویں اور اس جگہ سب طرح سے خیریت ہے۔ والسلام خاکسار غلام احمد ۷؍دسمبر ۱۸۹۴ء ۴۹/۱۲۰ (پوسٹ کارڈ) بسم اللہ الرحمن الرحیم۔ نحمدہ ونصلی محبی عزیزی اخویم میاں عبدا للہ صاحب سلمہ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔ آپ کی خدمت میں خط تو کئی بھیجے گئے۔ مگر چونکہ پتہ درست نہ تھا۔ اس لئے غالباً نہیں پہنچے ہوں گے۔ کل آپ کے خط پہنچنے سے خوشی ہوئی کہ آپ کو خداتعالیٰ نے ایک بلا سے نجات دی اور دعا کرتا ہوں کہ خدا تعالیٰ آپ کے والد صاحب کو بھی جلد شفا بخشے۔ آمین۔ امید کہ خبر خیریت سے جلد اطلاع بخشیں گے۔ والسلام خاکسار غلام احمد عفی عنہ ۱۰؍ دسمبر ۱۸۹۴ء ۵۰/۱۲۱ (پوسٹ کارڈ) بسم اللہ الرحمن الرحیم۔ نحمدہ ونصلی محبی عزیزی میاں عبداللہ صاحب سلمہ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔ آپ کا محبت نامہ مجھ کو ملا۔ امید کہ اپنی صحت و تند رستی سے بہت جلد اطلاع دیں۔ اللہ تعالیٰ آپ کو جلد ی شفا بخشے اور غم وہم دور کرے۔ آمین۔ والسلام خاکسار غلام احمد ۲۸؍ اپریل ۱۸۹۵ء