میں توتجھ کو اس سے بھی زیادہ ترقی دے کر اپنی پیشی میں رکھنا چاہتا ہوں۔ میں نے اپنی بات پر اصرار کیا اور کہا کہ میں یہاں نہیں رہنا چاہتا۔ آپ مجھے پٹوار پر حلقہ غوث گڈھ میں واپس کر دیں۔ اس کے بعد میرے والد صاحب اور دوسرے اقرباء کو اس بات کا علم ہوا کہ وہ ناظم مجھے اپنی پیشی میں رکھنا چاہتا ہے اورمیں انکار کر رہا ہوں اور پٹوار پر غوث گڈھ واپس آنا چاہتا ہوں۔ ا س بات سے میرے والد و دیگر متعلقین سب ناراض ہوئے آخر میں نے یہ معاملہ حضرت صاحب کی خدمت میں پیش کیا۔ حضور نے فرمایا کہ ہمارے نزدیک آپ کا غوث گڈھ میں رہنا مفید ہے۔ اس پر میں نے سب کو قطعی جواب دے دیا اور ناظم صاحب کوبھی کہہ دیا کہ میں واپس جائوں گا۔ آخر انہوں نے افسوس کے ساتھ لکھا کہ میں تمہیں کو فائدہ پہنچانے کے لئے ایسا چاہا تھا۔ اگر ایسا نہیں چاہتا تو میں اجازت دیتا ہوں۔ آخر میں واپس اپنے حلقہ غوث گڈھ میں آ گیا۔ اس وقت وہ ترقی کر کے میر منشی ہو گیا تھا۔ مجھے غوث گڈھ میں واپس آنے سے بہت فائدئے پہنچے۔ چنانچہ تمام گائوں احمدی ہو گیا۔ وہ میرے غوث گڈھ واپس آجانے اور خود بڑے عہدے پر ہو جانے کے بعد بھی میری بہت عزت کرتا تھا اور اکثر میری سفارش منظور کیا کرتا تھا۔ اب کچھ عرصہ سے فوت ہو چکا ہے۔
۴۸/۱۱۹ (پوسٹ کارڈ) بسم اللہ الرحمن الرحیم۔ نحمدہ و نصلی
محبی عزیزی اخویم میاں عبداللہ صاحب سلمہ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ