خیریت آباد سے مطلع فرماتے رہیں۔ والسلام خاکسار غلام احمد عفی عنہ یکم نومبر ۹۴ء آپ کے پاس اشتہار تین ہزارو چار ہزار پہنچ گئے یا نہیں۔ ۴۷/۱۱۸ (پوسٹ لفافہ) بسم اللہ الرحمن الرحیم۔ نحمدہ ونصلی محبی و مشفقی اخویم میاں عبداللہ صاحب سلمہ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔ آپ کے لئے حضرت باری عزاسمہ میں تہجد میں دعا کی گئی۔ امید کہ اپنے حالات خیریت آیات سے مطلع و مسرور الوقت فرما دیں اور اس جگہ بفضلہ تعالیٰ سب طرح سے خیریت ہے اپنی خیریت و عافیت سے جلد مطلع فرماویں۔ والسلام خاکسار غلام احمد عفی عنہ ۱۲؍ نومبر ۱۸۹۴ء (نوٹ) مولوی عبداللہ صاحب فرماتے ہیں کہ میں نے اس دعا کی قبولیت ایک عظیم الشاں نشان کی صورت میں دیکھی۔ جس کی تفصیل یہ ہے کہ ایک دفعہ محکمہ نطامت بسی (ریاست پٹیالہ) میں ایک مال کے مقدمہ میں ایک شہادت کے لئے میری طلبی ہوئی تھی اور میرا ارادہ اس رمضان میں غوث گڈھ کی مسجد میں اعتکاف کرنے کا تھا۔ ناظم صاحب بسی چونکہ مسلمان اور پابند صوم و صلوٰۃ تھے۔ میں نے پروانہ طلبی پر رپورٹ کردی کہ یہ میرے اعتکاف کے دن ہوں گے۔ اس لئے مہربانی فرما کر کوئی اور تاریخ مقرر فرما دیں۔ اس پر میں حاضر ہو جائوں گا۔ اس رپورٹ کے پیش ہونے پر ناظم صاحب نے اس غصہ میں آکر ہمارے حکم کی تعمیل نہیں کی اور مجھے معطل کر دیا اور اسی تاریخ پر حاضری کا