ہی میں غوث گڈھ سے دو تین احباب کو ہمراہ لے کر اس گائوں میں پہنچا اور جا کر بحشپم خود اس لڑکی کو دیکھا۔ وہ کوئی بد شکل نہیں تھی۔ مگر مجھے اس کی شکل دیکھتے ہی اس سے اس قدر نفرت اور کراہت ہوئی کہ جس کو میں بیان نہیں کرسکتا۔ اس وجہ سے اس نکاح کی تجویز منسوخ کی گئی اور میرا ایمان حضرت اقدس پر اور بھی بڑھ گیا۔
۴۵/۱۱۶ (پوسٹ کارڈ ) بسم اللہ الرحمن الرحیم۔ نحمدہ ونصلی
مشفقی اخویم میاں عبداللہ صاحب سلمہ
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وربرکاتہ۔ آپ اپنے والد صاحب کی طبیعت کا حال لکھیں۔ ابھی اشتہار چار ؎ ہزار چھپ کر نہیں آیا۔ جس وقت آئے گا۔ انشاء اللہ آپ کی خدمت میں مرسل ہو گا۔
والسلام
خاکسار
غلام احمد
۲۳؍ اکتوبر ۱۸۹۴ء
۴۶/۱۱۷ (پوسٹ کا رڈ) بسم اللہ الرحمن الرحیم۔ نحمدہ ونصلی
محبی اخویم میاں عبداللہ صاحب سلمہ
السلام علیکم ورحمۃا للہ وبرکاتہ۔ آپ کے والد صاحب کی صحبت سے خوشی ہوئی۔ اب آپ کو خدا تعالیٰ مقدمات کے ہم وغم سے نجات بخشے۔ آج میں نے آپ کے لئے جناب باری تعالیٰ میں دعا کی۔ اللہ تعالیٰ آپ پر خاص فضل کرے۔ آمین ثم آمین۔ امید ہے کہ اپنے حالات