حالات سے خیریت سے مطلع فرماتے رہیں۔ باقی خیریت ہے۔
والسلام
خاکسار
غلام احمد از قادیان ضلع گورداسپور
۴۱/۱۱۲ مکتوب حضرت مولانا مولوی نورالدین صاحب خلیفۃ المسیح اوّل رضی اللہ عنہ حضرات ممدوح نے حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کے حکم سے جناب مولوی عبداللہ صاحب سنوری کو بھیجا۔
(پوسٹ کارڈ) السلام علیکم آج صبح کے آٹھ بجے تین شوال ۲۰؍ اپریل ۱۸۹۳ حضرت کے گھر میں لڑکا پیدا ہوا۔ مبارک باد سب احباب کو اطلاع دے دینا
والسلام
نور الدین
۲۰؍ اپریل ۹۳ء
از قادیان
۴۲/۱۱۳ (پوسٹ کارڈ) محبی اخویم میاں عبداللہ صاحب سلمہ
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ میں کل قریباً ایک ماہ سفر میں رہ کر قادیان میں آیا ہوں۔ امید کہ اپنے صاحبزادہ کی عافیت سے مطلع فرما ویں۔
والسلام خاکسار غلام احمد ۱۵؍ دسمبر ۱۸۹۳ء
۴۳/۱۱۴ (پوسٹ کارڈ) عزیزی اخویم میاں عبداللہ صاحب سلمہ السلام علیکم۔ میں نے دعا کی ہے اور بدل وجان آپ کے لئے دعا کروں گا۔خدا تعالیٰ نے آپ پر اپنا فضل شامل حال رکھے۔ آمین ثم آمین۔