۳۸/۱۰۹ (پوسٹ کارڈ )بسم اللہ الرحمن الرحیم۔ نحمدہ ونصلی
محبی اخویم السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
اس وقت ایک رسالہ’’نشان آسمانی‘‘ آپ کی خدمت میں ارسال ہے اور رسالہ وافع الوساوس طبع ہو رہا ہے شاید دو ماہ تک چھپ جائے۔ دیکھئے آپ کی ملاقات کب ہوتی ہے۔ اپنی ملاقات سے مسرور الوقت کرتے رہیں۔
والسلام
خاکسار
غلام احمد از قادیان
۲۳؍جولائی ۱۸۹۶ء
۳۹/۱۱۰ (پوسٹ لفافہ) بسم اللہ الرحمن۔ نحمدہ ونصلی
محبی عزیزی اخویم میاں عبد اللہ صاحب سلمہ
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔ عنایت نامہ پہنچا۔ آپ کے مقدر کے لئے بحضرت عزت جل شانہ و عزاسمہ دعا خیر کی گئی۔ اللہ جلشانہ منظور فرماوے۔ آمین۔ آپ کے آنے کے خوشخبری سے بہت خوشی ہوئی۔ آئینہ کمالات اسلام چھپ رہی ہے۔ باقی سب خیریت ہے اور آپ کی انتظار۔
والسلام
خاکسار
غلام احمد عفی عنہ
۲؍ستمبر ۱۸۹۲ء
۴۰/۱۱۱ (پوسٹ کارڈ) بسم اللہ الرحمن الرحیم۔ نحمدہ ونصلی
عزیزی محبی اخویم میاں عبداللہ صاحب سلمہ
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ عنایت نامہ پہنچا۔ خدا تعالیٰ آپ کو کامیاب کرے۔ دعا کی گئی ہے۔ امید کرتا دستداد ملاقات اپنے