کہ اب سے ہر طرح خداتعالیٰ نے نجات بخشی ہے۔ باقی خیریت ہے۔
والسلام
خاکسار
غلام احمد از قادیان
۱۷؍ مارچ ۱۸۹۱ء
۳۶/۱۰۷ (پوسٹ کارڈ) بسم اللہ الرحمن الرحیم۔ نحمدہ ونصلی
اخویم محبی۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
عنایت نامہ پہنچا۔ آپ کے لئے دعا کی گئی اور حوالہ بخد اوند کریم کیا گیا۔ آپ ضرور دوماہ کے لئے میرے پاس آجاویں کہ میرے پا س خطوط کا کام بہت ہے اور میں ایک طرف بیمار ہوں کہ ایک طرف کام بہت ہے۔ سخت لاچار ہوں۔ مکان وہی لدھیانہ محلہ اقبال گنج ہے۔
والسلام
خاکسار
غلام احمد عفی
۱۵؍ مارچ ۱۸۹۱ء
۳۷/۱۰۸ (پوسٹ کارڈ) بسم اللہ الرحمن الرحیم۔ نحمدہ ونصلی
مشفقی محبی اخویم میاں عبد اللہ صاحب سلمہ تعالیٰ
السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ۔ کارڈ پہنچا۔ مگر ایسے وقت میں کہ میں بوجہ خارش بہت تکلیف میں تھا۔ میں انشاء اللہ القدیر آپ کے لئے بہت دعا کروں گا۔ میں چند ہفتہ سے بہت علیل ہوں۔ خداتعالیٰ آپ کی پریشانی دور فرمائے۔ وہ ہر چیز پر قاد ر ہے۔
والسلام
خاکسار
غلام احمد از قادیان
تاریخ بروے مہر ڈاک خانہ قادیان ۹۱/۱۲ ۵