ہوناچاہئے اب چونکہ خداتعالیٰ نے زاد راہ میسر کردیا اور عزم مصمم ہے اور ہرطرح سامان درست ہے۔ اس لئے اب یہ دعاکرتاہوںکہ خداوند کریم آپ سے یہ عسل قبول فرمائے اور آپ کایہ قصد موجب خوشنودی حضرت عزاسمہ ہو او رآپ خیروعافیت اورسلامتی سے جائیں اور خیروعافیت او ر سلامتی سے بہ تحصیل مرضات اللہ واپس آئیں۔یا ربّ العالمین ۔اور انشاء اللہ یہ عاجز آپ کے لئے بہت دعا کرے گا اور آپ کے پچیس روپے پہنچ گئے ہیں آپ نے اس ناکارہ کی بہت مدد کی ہے اور خالصۃً للہ اپنے قول اور فعل اورخدمت سے حمایت اور نصرت کاحق بجالائے۔جزاکم اللّٰہ خیر الجزا واحسن الیکم فی الدنیا والعقبی۔ یہ عاجز یقین رکھتاہے کہ آپ کا یہ عمل بھی حج سے کم نہیںہوگا۔ انشاء اللہ تعالیٰ۔ دل تو آپ کی اس قدر جدائی سے محزون اور مغموم رہے گا لیکن آپ جس دولت اور سعادت کو حاصل کرنے کے لئے جاتے ہیں اس نورِ عظیم پر نظر کرنے سے انشراح خاطر ہے ۔ خداتعالیٰ آپ کاحافظ اور حامی رہے اور یہ سفر من کل الوجوہ مبارک کرے ۔آمین
ا س عاجز ناکارہ کی ایک عاجزانہ التماس یاد رکھیںکہ جب آپ کو بیت اللہ کی زیارت بفضل اللہ تعالیٰ میسر ہو تو اس مقام محمود مبارک میں اس احقر عباد اللہ کی طرف سے انہیں لفظوں جسے مسکنت وغربت کے ہاتھ بحضور اُٹھا کرگزارش کریںکہ :۔
اے ارحم الراحمین! ایک تیرا بندہ عاجز و ناکارہ پُر خطا