یعنی ایسے مرغ جو کم عمر ہوں۔ چھ مہینہ سے زیادہ کے نہ ہوں۔ ضرور خرید کر لے آویں اس جگہ سے وہ سب روپیہ انشاء اللہ دیا جائے گا۔ چار روپیہ کا روغن اور ایک روپیہ کے مرغ نوجوان کل پانچ روپیہ۔ والسلام خاکسار غلام احمد عفی عنہ ۲۶؍ جولائی ۹۱ء از لدھیانہ محلہ اقبال گنج۔ ۳۰/۱۰۱ (پوسٹ کارڈ) بسم اللہ الرحمن الرحیم۔ نحمدہ و نصلی مشفقی اخویم میاں عبدا للہ صاحب سلمہ السلام علیکم ورحمۃ اللہ۔ نہایت تعجب کا مقام ہے کہ پھر آپ نہ آئے اور نہ کوئی خط آیا۔ سخت حیرانی اور تفکر ہے مناسب ہے کہ بواپسی ڈاک اپنے حالات خیریت سے اطلاع دو اور یہ بھی کہ اب آنا ہو سکتا ہے نہیں میں نے سنا تھا کہ باباعث کا روبار مردم شماری آنا مشکل ہے۔ ضرور اپنے حال سے جلد اطلاع دیں۔ والسلام خاکسار غلام احمد از لدھیانہ ۴ء ستمبر ۱۸۹۰ء ۳۱/۱۰۲ (پوسٹ کارڈ) بسم اللہ الرحمن الرحیم۔ نحمدہ و نصلی مشفقی اخویم میاں عبدا للہ صاحب سلمہ تعالیٰ السلام علیکم ورحمۃ اللہ۔ آپ کامحبت نامہ پہنچ کر باعث تسلی ہوئی۔ یہ عاجز ابھی اگر خدا تعالیٰ نے چاہا اخیر ستمبر تک اسی جگہ لدھیانہ میں ہی ہے۔ باقی خیریت ہے۔ بخدمت سید محمد علی شاہ صاحب السلام علیکم۔ والسلام خاکسار غلام احمد عفی عنہ ۹؍ ستمبر ۱۸۹۰ء