آجاویں جلدی نہ کریں۔ تاکہ حرج نہ ہو زیادہ خیریت ہے۔ والسلام مرسلہ مرزا غلام احمد ازقادیان۔ ۱۷؍جون ۹۰ء ۲۷/۹۸۔(پوسٹ کارڈ) مرسلہ مرزا غلام احمد۔ قادیان۔ ۲۰؍جون ۹۰ء مشفقی اخویم میاں عبداللہ صاحب سلمہ السلام و علیکم و رحمتہ اللہ وبرکاتہ آپ کا کارڈ پہنچا۔ پہلے خط کا جواب دیا گیا۔ اب میرا ارادہ ہے کے ایک دو مہینے کے واسطے بغرض تبدیل آب و ہوا دس بارہ روز تک بمقام لودہانہ جائوں گا آپ کو اطلاع دی جاتی ہے۔ آپ بعد فراغت از کام و فرائض منصبی اپنے کے رخصت لے کر آرام سے آویں۔ والسلام تاریخ روانگی از ڈاک خانہ قادیان ۲۱؍جون ۹۰ء ۲۸/۹۹۔(پوسٹ کارڈ) بسم اللہ الرحمن الر حیم۔ نحمدہ نصلی مشفقی اخویم۔ السلام و علیکم و رحمتہ اللہ وبرکاتہ آپ کا عنایت نامہ پہنچا۔ عاجز بمقام لودہانہ محلہ اقبال گنج۔ مکان شہزادہ حیدر مقیم ہے۔ اسی جگہ پر آپ تشریف لاویں۔ بوجہ علالت و ضعف زیادہ نہیں لکھ سکا۔ والسلام خاکسار غلام احمد عفی عنہ از لودہانہ محلہ اقبال گنج ۱۵؍جولائی ۹۰ء ۲۹/۱۰۰۔(پوسٹ کارڈ) بسم اللہ الرحمن الر حیم۔ نحمدہ نصلی مشفقی اخویم اسلام و علیکم و رحمتہ اللہ وبرکاتہ ایک اورضروری کام ہے آتے ہوئے ایک روپیہ کے چوزہ مرغ