جہاں میاں عبداللہ صاحب ہوں وہیں پہنچا دیں۔
والسلام
مرسلہ مرزا غلام احمد
از قادیان
۳۱؍ مئی ۹۰ء
(یہ خط و نیز خطوط نمبر ۲۵ لغا یت ۲۷ حضرت اقدس کے اپنے دست مبارک کے لکھے ہوئے نہیں مگر لفظ بہ لفظ لکھوائے ہوئے حضرت اقدس کے ہی ہوتے ہیں۔ واللہ اعلم)
۸۵/۹۶۔ (پوسٹ) بسم اللہ الرحمن الر حیم۔ نحمدہ و نصلی
مشفقی اخویم میاں عبداللہ صاحب سلمہ
السلام و علیکم و رحمتہ اللہ۔ آپ کا خط پہنچا۔ چونکہ میں ایک عرصہ سے بیمار ہوں اور بہت نا طاقت ہو گیا ہوں۔ اس لئے مجھ سے خطوط کا جواب نہیں لکھا جاتا۔ اگر آپ ایسے موقع پر دو مہینے کے لئے آجائیں تو بہتر ہو گا۔ امید ہے کہ ہفتہ دوہفتہ تک وصولی مالیہ سے فراغت ہو جاوے گی۔ زیادہ خیریت ہے۔
والسلام
مرسلہ غلام احمد از قادیان
۳؍جون ۹۰ء
۲۶/۹۷۔(پوسٹ کارڈ) بسم اللہ الرحمن الر حیم۔نحمدہ نصلی
مشفقی اخویم میاں عبداللہ صاحب
السلام و علیکم و رحمتہ اللہ۔
آپ کا خط پہنچا۔ میری طبعیت بہ نسبت سابق رو بصحت ہے الحمد للہ آپ بعد وصول مالیہ اس جگہ آنے کا قصد کریں۔ عوضی مقرر کرا کر رخصت حاصل نہ کریں۔ بعد وصولی مالیہ بہ تسکین تام رخصت لے کر آرام سے