مجھ سے اچھی طرح پڑھا نہیں گیا۔ دوسرا مسودہ جو شمس الدین کے ہاتھ کا لکھا ہو اپڑھ لیا۔ اس عاجز نے مخص اتمام حجت کی غرض سے یہ قصد کیا ہے۔ بعد اجرادے نوٹس اگر کوئی مقابلہ کے لئے آیا یا نہ آیا۔ بہر حال اتمام حجت ہے اور احدی الحسینین سے خالی نہیں۔ اگر انشاء اللہ تعالیٰ عمر کا اعتبار نہیں جس قدر جلدی ہو بہتر ہے اخیر خط میں یہ عبادت ضرور چاہئے کہ اگر کوئی شخص آنے کا ارادہ کرے تو اوّل بذریعہ درخواست اپنے ارادہ سے مطلع کرے۔ میاں عبداللہ پٹواری جو اس کام کے لئے گئے ہوئے ہیں ان کو آپ فہمایش کر دیں کہ دو ہزار اشتہار انگریزی لے کر قادیان میں آجائیں اور خطوط بعد میں پہنچ جائیں گے ان کا زیادہ توقف کرنا کچھ ضروری نہیں
والسلام
خاکسار غلام احمد عفی عنہ
۹؍ فروری ۱۸۸۵ء
۶/۷۷ (پوسٹ کارڈ) مشفقی مکرمی میاں عبداللہ صاحب
بعد سلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔ چونکہ خطوط کے چھپنے میں ابھی دیر ہے۔ اس لئے مناسب ہے کہ آپ دو ہزار اشتہار انگریزی لے کر قادیان چلے آویں اور جس روز یہ خط پہنچے اسی روز روانہ ہو آویں