سے مراد اچھی حالت یاد الدین مراد ہیں۔ یا اکابر دین جن سے فائدہ دین کا پہنچے۔ بہر حال یہ خواب اچھی ہے آپ کی تیسری خواب بھی اچھی ہے او رعاجز دعا سے غافل نہیں ہے۔ والسلام خاکسا ر غلام احمد یکم نومبر ۸۴ء ۴/۷۵ (پوسٹ کارڈ) از طرف خاکسار غلام احمد باخویم میاں عبداللہ صاحب بعد سلام مسنون۔ یہ عاجز اب تک بیمار رہا ہے اور اب بھی طبیعت درست نہیں۔ اس لئے تحریر جواب سے مجبور رہتا ہے۔ طاقت تحریر جواب نہیں ہے۔ والسلام خاکسار غلام احمد عفی عنہ ۱۴؍ دسمبر ۱۸۸۴ء بحافظ رحمۃ اللہ صاحب سلام مسنون پہنچے۔ ۵/۷۶ (درستی خط بنام مولوی محمد حسین صاحب بٹالوی جو اس وقت لاہور میں رہتے تھے۔ ) بسم اللہ الرحمن الرحیم بخدمت اخویم مکرم مولوی ؎ صاحب۔ بعد السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ مسودہ خط شکستہ آں مخدوم۔ جو محمد شاہ نام ایک شخص نے مجھ کو دیا ہے۔