اگر طاقت ہوتی تو لکھتا۔ مگر ضعف سے مجبور ہوں۔
والسلام
خاکسار
غلام احمد از قادیان
۱۶؍ اکتوبر ۱۸۸۴ء
۳/۷۴ (پوسٹ کارڈ ) مشفقی مکرمی اخویم سلمہ اللہ تعالیٰ
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔ سورۃ بقرہ کا لفظ خواب میں سنائی دینا اس ؎ بات کی طرف اشارہ کرتا ہے کہ سورۃ بقرہ کی طرف رجوع کرو۔ کسی نوع کی کسرہے جو سورۃ بقرہ کی طرف رجوع دلایا گیا ہے اور اس سورۃ میں حقوق اللہ اور حقوق عباد کی بہت تفصیل ہے اور امراور نہی کھول کر بیان کیا گیا ہے اور صبر اور ایثار کی بہت تاکید ہے۔ پس غور سے سورۃ بقرہ کا ترجمہ پڑھو اور جہاں اور جس امر یا نہی میں اپنے تیئں قاصر دیکھو۔ اس حالت کو درست کرو۔ آفتاب