بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم نحمدہ ونصلی علی رسولہ الکریم
مکتوبات
۱/۷۶ پوسٹ کارڈ۔ مشفقی مکرمی اخویم میاں عبداللہ صاحب سلمہ
بعد سلام آپ کا عنایت نامہ پہنچا۔ ابھی باباعت بعض معانع یہ عاجز قادیان ہے سو جان پور کی طرف نہیں گیا اور بوجہ علالت و ضعف ِ طبیعت ابھی ہندوستان کی سیر میں تامل ہے۔ شاید اگرخدا تعالیٰ نے چاہا تو یہ بات موسم سرما میں میسر آجاوے ہر ایک امر اللہ تعالیٰ کے اختیار میں ہے۔ کبھی کبھی اپنے حالات سے مطلع فرماتے رہیں۔ خواب آپ کی انشاء اللہ بہت عمدہ ہے کہ بعض نفسانی الایشوں سے پاک ہونے کی طرف اشارہ ہے۔ واللہ اعلم۔
خاکسار
غلام احمد از قادیان
۷؍ ستمبر ۸۴ء
(نوٹ)سو جان پور کے طرف تشریف لے جانے کا ارادہ حضور کا اس بنا پر تھا کہ حضور کو ان ایام میں یہ خواہش تھی کہ کسی ایسی جگہ چلے جائیں جہاں نہ ہم کسی کو جانتے ہوں نہ ہمیں کوئی جانتا ہو ا س جناب مولوی عبداللہ صاحب نے حضور کی خدمت میں درخواست کی کہ حضور اس خاکسار (مولوی عبداللہ صاحب) کو بھی اپنے ہمراہ لے جائیں۔ حضور نے مولوی عبداللہ صاحب کی اس درخواست کو منظور فرما لیا۔ اسی بناء پر مولو ی عبداللہ صاحب کے خط کے جواب میں حضور نے تحریر فرمایا کہ ابھی تک باباعث بعض موافع یہ عاجز قادیان