حضرت مولوی شادی خان صاحب سیالکوٹی کے نام
تعارفی نوٹ
حضرت مولوی محمد شادی خان صاحب سیالکوٹ کے باشندے تھے۔ ابتدائے من شعور سے ان کو اسلام کی عملی زندگی کا شوق تھا اور وہ حضرت مولوی عبدالکریم صاحب رضی اللہ عنہ اور حضرت حکیم الامۃ مولانا نورالدین صاحب خلیفۃالمسیح اوّل رضی اللہ عنہ کے خاص احباب اور مخلصین میں داخل تھے۔ جب وہ بزرگ اہل حدیث تھے مولوی محمد شادی خان صاحب پر بھی یہ رنگ غالب تھا اور جب وہ احمدی ہوئے تو یہ احمدی ہو گئے۔ ایک عرصہ تک وہ راجہ امر سنگہ آنجہانی (جمون و کثیر) کے خلاص ملازموں میں رہے ان کی دیانت امانت مسلم تھی جب حضرت خلیفہ اوّل رضی اللہ عنہ ریاست جموں و کشمیر کی خدمت سے فارغ ہو گئے یہ بھی نوکری چھوڑ آئے اور کچھ عرصہ تک لکڑی کی تجارت کرتے رہے بالآخر سب کچھ چھوڑ چھاڑ کر قادیان ہجرت کر آئے اور اللہ تعالیٰ نے ان کو اور ان کی والدہ صاحبہ مرحومہ کو حضرت مسیح موعود