ظاہر ہوئے اور سیالکوٹ کے مولوی فضل احمد مرحوم کو اس عزت اور سعادت حاصل تھی کہ وہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کے زمانہ طالب علمی میں کچھ عرصہ قادیان میں حضرت اقدس کی تعلیم پر مامور رہے اورجب آپ نے ماموریت کا دعوی کیا تو سیالکوٹ میں جن لوگوں نے دعوت کوقبول کیا انہوں نے اپنی بے نظیر وفاداری ایثار اور قربانی سے اپنا مقام بہت بلند رکھا۔ ان ایام میں جماعت سیالکوت تمام جماعتوں میں ممتاز اور سر بلند تھی ا س جماعت سے حضرت مولوی عبدالکریم صاحب رضی اللہ عنہ اور حضرت میر حامد شاہ رضی اللہ عنہ او رحضرت خصلیت علی شاہ صاحب رضی اللہ عنہ جیسے مخلص پید اکئے۔ حضرت میر حکیم حسام الدین صاحب رضی اللہ کے نام کاخط میں پہلے درج کر آیا ہوں اور جن احبا ب جو مل سکتے ہیں وہ درج ذیل ہیں۔