مالی تائید ہر ایک طرف سے تجھے پہنچے گی اور ہزار ہا مخلوق تیرے پاس آئے گی اور پھر فرماتا ہے۔ ولا تصعر لخلق اللہ ولا تسئم من الناس۔ یعنی اس قدر مخلوق آئے گی کہ ان کی کثرت سے حیران ہو جائے گا۔ پس چاہئے کہ تو ان سے بد اخلاقی نہ کرے اورنہ ان کی ملاقاتوں سے تھکے۔ پس اے عزیزو! اگرچہ آپ کو یہ تو خبر نہیں کہ قادیان میں میرے پا س کس قدر لوگ آئے اور کیسی وضاحت سے پیشگوئی پوری ہوئی۔ لیکن اسی شہر میں آپ نے ملا خط کیا ہو گا کہ میرے آنے پر میرے دیکھنے کے لئے ہزار ہا مخلوقات اس اسٹیشن پر جمع ہو گئی تھی اور صدہا مردوں اور عورتوں نے اس شہر میں بیعت کی اور میں وہی شخص ہوں جو براہین احمدیہ کے زمانے سے تحمیناً سات آٹھ سال پہلے اسی شہر میں قریباً سات آٹھ برس رہ چکا تھا اور کسی کو مجھ سے تعلق نہ تھا اورنہ کوئی میرے حال سے واقف تھا۔ پس اب یہ سوچو اور غور کروکہ میری کتاب براہین احمدیہ میں اس شہرت اور رجوع خلائق کی چوبیس سال پہلے میری نسبت ایسے وقت میں پیشگوئی کی گئی ہے کہ جب کہ میں لوگوں کی نظر میں کسی حساب میںنہ تھا۔ اگرچہ میں جیسا کہ میں نے بیان کیا براہین کی تالیف کے زمانے کے قریب اسی شہر میں قریباً سات سال رہ چکا تھا تاہم آپ صاحبوں میں ایسے لوگ کم ہوں گے جو مجھ سے واقفیت رکھتے ہوں۔ کیونکہ میں اس وقت ایک گمنام آدمی ہوں اور احدمن الناس تھا اور میری کوئی عظمت اور عزت اور لوگوں کی نگاہ میں نہ تھی۔ مگر وہ زمانہ میرے لئے نہایت شیریں تھا کہ انجمن میں خلوت تھی اور کثرت