احباب سیالکوٹ کے نام تہمیدی نوٹ سیالکوٹ کوبھی سلسلہ کی تاریخ میں بہت بڑی اہمیت ہے۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام نے اپنے عہد شباب کے آغاز میں کئی سال سیالکوٹ میں گزارے۔ اس زمانہ کی یاد آپ ہمیشہ رکھتے۔ چنانچہ جب ۱۹۰۴ء میں آپ سیالکوٹ تشریف لے گئے تو آپ نے ایک لیکچر کے دوران میں اپنی صداقت کے نشانات کو بیان کرتے ہوئے فرمایا۔ اور اگر میری نسبت نصرت الٰہی کو تلاش کرنا چاہے تو یاد رہے کہ اب تک ہزار ہا نشان ظاہر ہو چکے ہیں۔ منجملہ ان کے وہ نشان ہے۔ جو آج سے چوبیس برس پہلے براہین احمدیہ میں لکھا گیا اور اس وقت لکھا گیا جب کہ ایک فرد بشیر بھی مجھ سے تعلق بیعت نہیں رکھتا تھا اور نہ میرے پاس کوئی سفر کرکے آتا تھا اور وہ نشان یہ تھا کہ اللہ تعالیٰ فرماتاہے۔ یا تیک من کل فج غمیق۔ یا تون من کل فج غمیق یعنی وہ وقت آتا ہے کہ