کو تعلقات دامادی کی عزت حاصل تھی اور خود سید خصلیت علی شاہ صاحب بھی اپنے ایمانی جوش اور اخلاص و وفا کے اعلی مقام پر تھے۔ سیرۃ صحابہ کے سلسلہ میں ان بزرگوں کا انشاء اللہ تفصیلی ذکر آئے گا۔ حضرت سید خصیلت علی شاہ صاحب کے انتقال پر حضر ت اقدس نے حکیم صاحب مرحوم کو تعزیت کا ایک خط لکھا تھا اور یہی وہ مکتوب ہے جسے میں آج درج کر رہا ہوں اس کے پڑھنے سے معلوم ہو گا کہ سید صاحب مرحوم کے اخلاص و محبت کی حضرت اقدس کے دل میں کیا قدر تھی اور انہوں نے سلسلہ میں داخل ہو کر کیسی پاک تبدیلی کی تھی۔ اللہ تعالیٰ اُن کے مدارج کو بلند کرے اور ہمیں توفیق دے کہ وہی حقیقت اور روح اپنے اعمال میں پیدا کریں۔ (عرفانی کبیر) بسم اللہ الرحمن الرحیم نحمدہ و نصلی علی رسولہٰ کریم ۱/۵۵ محبی مکرمی اخویم حکیم سید حسام الدین صاحب سلمہٰ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ ا س وقت ایک دفعہ درد ناک مصیبت واقعہ وفات اخویم سید خصیلت علی شاہ صاحب مرحوم کی خبر سن کر وہ صدمہ دل پر ہے جو تحریراور تقریر سے باہر ہے طبیعت اس غم سے بے قرار ہوئی جاتی ہے۔ انا للہ و انا الیہ راجعون۔ سید خصیلت علی شاہ صاحب کو جس قدر خدا تعالیٰ نے اخلاص بخشا تھا اور جس قدر انہوں نے ایک پاک تبدیلی اپنے اندر پیدا