مولوی رشید احمد گنگوہی سے مباحثہ کی تحریک اور اس کا انکار
میں نے ایک بار حضرت اقدس علیہ السلام سے غرض کیا کہ یہ مولوی رہ گئے اور سب کی نظر مولوی رشید احمد صاحب گنگوہی کی طرف لگ رہی ہے۔ اگر حکم ہو تو مولوی رشید احمد صاحب کو لکھوں کہ وہ مباحثہ کے لئے آمادہ ہوں۔ فرمایا اگر تمہارے لکھنے سے مولوی صاحب مباحثہ کے لئے ضرور آمادہ وہوں تو ضرور لکھ دو اور یہ لکھ دو کہ مرزا غلام احمد قادیانی آج کل لودھیانہ میں ہیں۔ انہوں نے مسیح موعود ہونے کا دعوی کیا ہے اور کہتے ہیں کہ حضرت عیسی علیہ السلام کی وفات ہو گئی وہ اب نہیں آئیں گے اور جس عیسی کے اس اُمت میں آنے کی خبر تھی۔ وہ میں ہوں۔
اور مولوی تو مباحثہ نہیں کرتے ہیں۔ چونکہ آپ بہت سے مولویوں اور گروہ اہل سنت والجماعہ کے پیشوا ور مقتدا مانے گئے ہیں اور کثیر جماعت کے آپ پر نظرہے آپ مرزا صاحب سے اس بارہ میں مباحثہ کر لیں چونکہ آپ کو محدث اور صوفی ہونے کا بھی دعوی ہے اور ماسوا اس کے آپ مدعی الہام بھی ہیں۔ مدعی الہام اس واسطہ کر کے کہ مولوی شاہدین اور مولوی مشتاق احمد اور مولوی عبدالقادر صاحب نے گنگوہ مولوی رشید احمد صاحب متوقی کے پاس جا کر حضرت اقدس علیہ السلام کے الہامات جو براہین احمدیہ میں درج ہیں سناتے تھے مولوی رشید احمد صاحب