حرج متصور ہے جب تک پختہ بات نہ ہو تب تک نا حق کے جھگڑے کا اندیشہ ہے پہلے کئی جگہ ایسا معاملہ پیش آ چکا ہے اور چار جلدیں ایک نسخہ کی ارسال خدمت میں ان کی رسید سے مطلع فرما دیں
والسلام
خاکسار
غلام احمد
از مقام صدر انبالہ حاطہ ناکر ہپنی منضل محلہ کوہستان بنگلہ شیخ محمد لطیف۔۵؍ دسمبر۸۶ء
۲۶/۵۴ از عاجز عابذ باللہ الصمد غلام احمد بخدمت اخویم صاحبزادہ سراج الحق صاحب
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
عنایت نامہ آں مخدوم پہنچا موجب خوشی ہوا خدا وند کریم آں مکرم کو خوش وخرم رکھے یہ عاجز کچھ عرصے تک بیمار رہا اب بھی اس قدر ضعف ہے کہ کوئی محنت کا کام نہیں ہو سکتا اسی وجہ سے ابھی کام کا حصہ پنجم شروع نہیں بعد درستی و صحت طبیعت انشاء اللہ شروع کیا جائے گا آپ نے جو سورۃ فاتحہ کے پڑھنے کی اجازت چاہی ہے یہ کام صرف اجازت سے نہیں ہو سکتا بلکہ امر ضروری یہ ہے کہ سورۃ فاتحہ کے مضمون سے مناسبت حاصل ہو جائے۔ انسان کو ان باتوں پر ایمان اور ثبات قدم حاصل ہو جائے جو سورۃ فاتحہ کا مضمون ہے تو برکات سورۃ فاتحہ سے مستقبل ہو گا آپ کی فطرت بہت عمدہ ہے اور میں بھی امید رکھتا ہوں کہ خدا وند کریم جلشانہ آپ کی جدوجہد پر ثمرات حسنہ مرتب کر دے گا۔ وقال اللہ تعالیٰ والذین جاھد وافینالنھد منہم میلنا۔
والسلام
خاکسار
غلام احمد از قادیان
۷؍ مارچ ۱۸۸۵ء