۲۵/۵۳ مخدومی مکرمی اخویم سلمہٰ تعالیٰ
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
پہلے آج ہی ایک خط روانہ خدمت ہو چکا ہے اب دوبارہ اس لئے تحریر خدمت کرتا ہوں کہ جو نسخہ جات براہین احمدیہ صرف بیس عدد میرے پا س موجود ہیں اس لئے قرین مصلحت یہ ہے کہ اگر کم سے کم (…) فی نسخہ پر خریداران حید ر آبادی صاحب کو منطور ہو تو جس قدر خریداری کا پختہ اور قطعی طور پر ارادہ ہو اس سے وعدہ جلد دیں بطور دلیو پے امیل بھیجے جائیں یہ مناسب نہیں معلوم ہوتا کہ اُس جگہ جمع رہیں کیونکہ مجاظ ضخامت کتاب (…) ایک ادنی قیمت ہے اور ممکن ہے کہ ان جلدوں کے روانہ کرنے کے بعد اس طرف بعض عمدہ خریدار پید اہوجا ئیں جو سو روپیہ فی نسخہ پر کتاب لینے کو تیار ہوں تب اگر اس جگہ کوئی کتاب ہی نہ ہو توکیا کیا جائے اور یہ نہایت صاف انتظام ہے کہ حیدر آباد میں جیسے جیسے کوئی خریدار کم سے کم (…) پر پیدا ہو اس کی وہا ں سے اطلاع آجائے اور فی الفور بذریعہ دلیوپے امیل وہاں کتاب بھیجی جائے تا کوئی حرج عائد نہ ہو کیونکہ حساب کرنے سے معلوم ہوتا ہے کہ فی الحقیقت دراصل سو روپیہ قیمت کی کتاب ہو گی اور جو کچھ کم قیمت پر کتابیں فروخت ہوتی ہیں ان کا حرج اٹھاتا رہوں گا۔ اوّل میرا خیال تھا کہ شاید صندوق میں کتابیں بہت ہوں گی اور روپیہ کی ضرورت تھی تو اس دھوکہ سے لکھا گیا تھا لیکن اب معلوم ہوا کہ کتابیں تو ختم ہو چکیں آپ مفضل حال دریافت کر کے اطلاع دیں اور اس وقت تک کتابیں روانہ نہیں ہو سکتیں کہ اس میں