خطرناک حالت معلوم ہوتی ہے۔ مجھے ایک الہام میں معلوم ہوا تھا کہ اگر لوگوں کے اعمال میں اصلاح نہ ہوئی تو طاعون کسی وقت جلد پھیلے گی اور سخت پھیلے گی۔ ایک گائوں کو خدامحفوظ رکھے گا۔ وہ گائوں پریشانی سے بچایا جائے گا۔ میں اپنی طرف سے گمان کرتاہوں کہ وہ گائوں غالباً قادیان ہے اوربڑا اندیشہ ہے کہ شائد آیندہ سال کے ختم ہونے تک خطرناک صورت پر طاعون پھیل جائے اس لئے میں نے اپنے دوستوں کو یہ بھی صلاح دی تھی کہ وہ مختصر طور پر قادیان میں مکان بنا لیں۔ مگر یہی وقت ہے اور پھر شائد وقت ہاتھ سے جاتارہے۔ سو آں محب بھی ا س بات کو سوچ لیں اور عید کی تقریب پر اکثر احباب قادیان آئیں گے اور بعض دینی مشورے بھی اس دن پر موقوف رکھے گئے ہیں۔ سو اگر آں محب آنہ سکیں جیسا کہ ظاہر ی علامات ہیں تو مناسب ہے کہ ایک ہفتہ کے لئے مرزا خد ابخش صاحب کو بھیج دیں تا ان مشوروں میں شامل ہو جائیں۔ باقی سب خیریت ہے۔ مرزا خدا بخش صاحب کے گھر میں سب خیریت ہے۔
والسلام
راقم مرزا غلام احمد عفی عنہ از قادیان
مکتوب نمبر(۲۴)ملفوف
بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم (۲۱؍ نومبر ۱۸۹۸ء) نحمدہ ونصلی علیٰ رسولہ الکریم
محبی عزیزی اخویم نواب صاحب سلمہ تعالیٰ، السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ