کل سے میرے گھر میں بیماری کی شدت بہت ہو گئی ہے او رمرزا خدا بخش صاحب کے گھر میں بھی تپ تیز چڑھتا ہے۔ا سی طرح تمام گھر کے لوگ یہاں تک کہ گھر کے بچے بھی بیمار ہیں۔ اگر مرزاخدابخش صاحب آجائیں تو اپنے گھر کی خبر لیں۔ اس قدر بیماری ہے کہ ایک شخص دوسرے کے حال کا پرساں نہیں ہو سکتا۔ حالات تشویش ناک ہیں۔ خداتعالیٰ فضل کرے امید ہے کہ آپ حسب تحریر میرے استقامت اور استواری سے کام لے کر جلد تر تجویز شادی فرماویں۔
والسلام
خاکسار
مرزا غلام احمد عفی عنہ
مکتوب نمبر(۲۵)ملفوف
بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم (۱۸؍اپریل ۱۸۹۹) نحمدہ ونصلی علیٰ رسولہ الکریم
محبی عزیزی اخویم نواب صاحب سلمہ تعالیٰ، السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
آج صدمہ عظیم کی تار مجھ کو ملی اور اس کے عوض کوئی آپ کو بھاری خوشی بخشے۔ میں اس درد کو محسوس کرتاہوں۔ جو ا س ناگہانی مصیبت سے آپ کو پہنچا ہو گا اور میں دعا رکرتا ہوں کہ آیندہ خدا تعالیٰ ہر ایک بلاسے آپ کو بچائے اورپردہ غیب سے اسباب راحت آپ کے لئے میسر کرے۔ میرا اس وقت آپ کے درد سے دل درد ناک ہے او ر سینہ غم سے