آیندہ کے لئے توبہ کی ہے۔ مجھ کو آپ کے اخلاق اور طرز معاشرت سے کافی اطمینان ہے کہ آپ سچے مجدو اوردنیا کے لئے رحمت ہیں۔ جیساکہ پہلے خط سے ظاہر حضرت اقدس اگست ۱۸۹۰ء میں لودھانہ ہی تھے۔ اس لئے کہ وہ خط لودہانہ سے ہی حضرت نے لکھا ہے۔ پس ۱۸۹۰ء کی آخری سہ۶ماہی میں غالباً نواب صاحب کے شکوک وغیرہ صاف ہو گئے اور آپ نے سلسلہ بیعت میں شمولیت اختیار کی۔ اگر میں صحیح تاریخ بیعت بھی معلوم کر سکا تو وہ کسی دوسری جگہ درج کردی جائے گی۔وباللہ التوفیق۔عرفانی۔ مکتوب نمبر(۳)ملفوف بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم۔ نحمدہ ونصلی علی رسولہ الکریم مشفقی عزیزی محبی نواب صاحب سردار محمد علی خان صاحب سلمہ تعالیٰ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ آپ کاعنایت نامہ آج کی ڈاک میں مجھ کو ملا۔ الحمد للہ والمنۃ کہ خداتعالیٰ نے آپ کو صحت بخشی اللہ جلشانہ آپ کو خوش رکھے اور عمر اور راحت اورمقاصد دلی میںبرکت اور کامیابی بخشے۔ اگرچہ حسب تحریر مرزا خدابخش صاحب آپ کے مقاصد میں سخت پیچدگی ہے۔ مگر ایک دعا کے وقت کشفی طور پر مجھے معلوم ہو اکہ آپ میرے پاس موجود ہیں اورایک دفعہ گردن اونچی