مکتوب نمبر(۱۱)ملفوف
بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم نحمدہ ونصلی علیٰ رسولہ الکریم
محبی عزیزی اخویمنواب صاحب سلمہ تعالیٰ، السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
مبلغ دو سو روپیہ کے نصف نوٹ آج کی تاریخ آگئے۔ عمارت کا یہ حال ہے کہ تخمینہ کیا گیاہے کہ نو سو رپیہ تک پہلی منزل جس پر مکان مقصود بنانے کی تجویز ہے ختم ہو گی۔ کل صحیح طورپر تخمینہ کو جانچا گیا ہے۔ اب تک …… روپیہ تک لکڑی اور انیٹ اور چونہ اور مزدوروں کے بارے میں خرچ ہوا ہے۔ معماران کی مزدوری ……سے الگ ہے۔ اس لئے بہتر معلوم ہوتا ہے کہ پہلی منزل کے تیار ہونے کے بعد بالفعل عمارت کو بند کردیا جائے۔ کیونکہ کوئی صورت اس کی تکمیل کی نظر نہیں آتی۔ یہ اخراجات گویا ہرروز پیش آتے ہیں۔ ان کے لئے اوّل سرمایہ ہو تو پھر چل سکتے ہیں۔ شائد اللہ جلشانہ اس کا کوئی بندوبست کر دیوے۔ بالفعل اگر ممکن ہو سکے تو آں محب بجائے پانچ سو روپیہ کے سات سو روپیہ کی امداد فرما دیں۔ دو سو روپیہ کی جو کمی ہے وہ کنویں کے چندہ میں سے پوری کر دی جائے گی اور بالفعل کنواں بنانا موقوف رکھا جائے گا۔ پس اگر سات سو روپیہ آپ کی طرف سے ہو اور دو سو روپیہ کنویں کے