جس دن کا آنا نہایت ضروری اور جس گھڑی کا وارد ہوجانا نہایت یقینی ہے۔ اس کو فراموش مت کرو اور ہروقت ایسے رہو کہ گویا تیار ہو کیونکہ نہیں معلوم کہ وہ دن اور گھڑی کس وقت آجائے گی۔ سو اپنے وقتوں کے محافظت کرو اور اس اس سے ڈرتے رہو۔ جس کے تصرف میں سب کچھ ہے۔ جو شخص قبل از بلا ڈرتا ہے۔ اس کے امن دیا جائے گا۔ کیونکہ جو شخص بلا سے پہلے دنیا کی خوشیوں میں مست ہورہا ہے۔ وہ ہمیشہ کے لئے دکھوںمیں ڈالا جائے گا۔ جو شخص اس قادر سے ڈرتا ہے۔ وہ اس کے حکموں کی عزت کرتاہے۔ پس اس کو عزت دی جائے گی۔ جو شخص نہیں ڈرتا اس کو ذلیل کیا جائے گا۔ دنیا بہت ہی تھوڑا وقت ہے۔ بے وقوف وہ شخص ہے جو اس سے دل لگا وے اور نادان ہے وہ آدمی جو اس کے لئے اپنے رب کریم کو ناراض کرے۔ سو ہو شیار ہو جائو تا غیب سے قوت پائو۔ دعا بہت کرتے رہو اورعاجزی کو اپنی خصلت بنائو۔ جو صرف رسم اور عادت کے طور پر زباں سے دعا کی جاتی ہے۔ کچھ بھی چیز نہیں۔ جب دعا کرو تو بجز صلوٰۃ فرض کے یہ دستور رکھو کہ اپنی خلوت میں جائو اوراپنی زبان میں نہایت عاجزی کے ساتھ جیسے ایک اونیٰ سے ادنیٰ بندہ ہوتا ہے۔خدا ئے تعالیٰ کے حضور میں دعا کرو۔ اے رب العالمین ! تیرے احسان کا میں شکر نہیں کر سکتا۔ تونہایت رحیم وکریم ہے اور تیرے بے نہایت مجھ پر