روانہ کئے۔ بالخصوص پادریوں میں سے شاید ایک بھی نامی پادری یورپ اور امریکہ اور ہندوستان میں باقی نہیں رہے گا۔ جس کی طرف خط رجسڑی کرکے نہ بھیجا ہو۔ مگر سب پر حق کا رعب چھا گیا۔اب جو ہماری قوم کے مُلا مولوی لوگ اس دعوت میں نکتہ چینی کرتے ہیں۔ درحقیقت یہ ان کی دو وغگوئی اور نجاست خواری ہے مجھے یہ قطعی طور بشارت دی گئی ہے کہ اگر کوئی مخالف دین میرے سامنے مقابلہ کے لئے آئے گا تو اس میں اس پر غالب ہوں گا اور وہ ذلیل ہوگا۔ پھر یہ لوگ جو مسلمان کہلاتے ہیں او ر میری نسبت شک رکھتے ہیں کیوں اس زمانہ کے پادری سے میرا مقابلہ نہیں کراتے۔ کسی پادری یا پنڈت کو کہہ دیں کہ یہ شخص درحقیقت مفتری ہے۔ اس کے ساتھ مقابلہ کرنے میں کچھ نقصان نہیں ہم ذمہ دار ہیں۔ پھر خداتعالیٰ خود فیصلہ کردے گا۔ میں اس بات پر راضی ہوں کہ جس دنیا کی جائیداد یعنی اراضی وغیرہ بطور رواثت میرے قبضہ میں آئی ہے۔ بحالت در وغگو نکلنے کے وہ سبب اس پادری یا پنڈت کو دے دوں گا۔ا گر وہ دروغگو نکلا تو بجز اس کے اسلام لانے کے میں اس سے کچھ نہیں مانگتا۔ یہ بات میں نے اپنے جی میں جزماً ٹھہرائی ہے اورتہ دل سے بیان کی ہے اور اللہ جلشانہ کی قسم کھا کر کہتاہوں کہ میں اس مقابلہ کے لئے تیار ہوں اوراشتہار دینے کے لئے مستعد بلکہ میں نے بارہ اشتہار شائع کر دیا ہے۔ بلکہ میں بلاتا بلاتا تھک گیا کوئی پنڈت پادری نیک نیتی سے سامنے نہیں آتا۔ میری سچائی کے لئے اس سے بڑھ کر اور کیا دلیل ہو سکتی ہے کہ میں اس مقابلہ کے لئے ہر وقت حاضر ہوںاور اگر کوئی مقابلہ پر کچھ نشان دکھلانے کا دعویٰ نہ کرے