مکتوب نمبر ۳/۷
مخدومی مکرمی حضرت والا شا ن نواب صاحب بہادر سلمہ اللہ تعالیٰ
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
بعد ہذا والانامہ آنحضرت عین انتظار میںاس احقر العباد کو پہنچا۔ خدا وند کریم کے لطف و احسان کا شکر یہ ادا کیا جائے۔جس نے اس ناچیز کی دعا کوقبول فرمایا الحمدللّٰہ ثم الحمد للّٰہ۔ آں مخدوم کا منی آرڈر بھی پہنچ گیا۔ جزاکم اللّٰہ احسن الجزا و احسن الیکم فی الدنیا والاخرۃ۔ آں مخدوم نے اپنے دلی اعتقا د سے بہت کچھ مدد فرمائی خدا تعالیٰ آپ کو خوش خرم رکھے اور آپ کی عمر و عزت اور عافیت میںبرکت اور ترقی بخشے۔ حضرت خدا وند کریم کی قبولیت کی ایک یہ نشانی ہے کہ بعض اوقات آپ ترقیات کی مجھ کو وہ خبر دیتارہتاہے اور برسوں کے دن بھی ایک عجیب بات ہوئی کہ ابھی آںمخدوم کا منی آرڈر نہیں پہنچا تھا کہ ایک منی آرڈر آپ کی طرف سے برنگ زرد مجھ کو حالت کشفی میں دکھایا گیا اور پھر آںمخدوم کے خط سے اس عاجز کو بذریعہ الہام اطلاع دی گئی اور آپ کے مافی الضمیر اور خط کے مضمون سے مطلع کیاگیا۔ جس میں بہ پیرایہ الہامی عبادت بطور حکایت آںمخدوم کی طرف تھا میرے خیال میںیہ آپ ہی کی توجہ کااثر ہے۔ چنانچہ یہ خط کامضمون اور مافی الضمیر کا منشاء تین ہندوئوں اور بہت سے مسلمانوں کو بھی بتلایا گیا اور زاںبعد آپ کامنی آرڈر اور خط بھی آگیا۔ سو حضرت خداوند کریم کا پیش از وقوع