میں لانا مناسب نہیں ۔ امید کہ انشاء اللہ تعالیٰ جلد وہ دن آئے گا کہ با آسانی سواری کے لائق ہو جائیںگے۔ لیکن یہ ضروری ہے کہ جس وقت عزیزی عبدالرحمن ڈاکٹروں کی رائے سے ریل کی سواری کے لائق ہو جائیں۔ تو بٹالہ میں پہنچ کر ڈولی کاانتظام کیا جائے۔ کیونکہ یکہ وراستہ وغیرہ ضعف کی حالت میں ہرگز سواری کے لائق نہیں ہیں۔ میںخداتعالیٰ کے فضل اور توفیق سے بہت توجہ سے کرتا رہوں گا۔
دو خاص وقت ہیں (۱) وقت تہجد (۲) اشراق ماسوا اس کے پانچ وقت نماز میں انشاء اللہ دعا کروں گا اور جہاں تک ہو سکے آپ تازہ حالات سے ہرروز مجھے اطلاع دیتے رہیں کیونکہ اگرچہ اسباب کی رعایت بھی ضروری ہے۔ مگر حق بات یہ ہے۔ کہ اسباب بھی تب ہی درست اور طیب کو بھی تب ہی سیدھی راہ ملتی ہے۔ جب کہ خداتعالیٰ کا ارادہ ہو اور انسان کے لئے بجز دعا کے کوئی ایسا ذریعہ نہیں ہے جو خداتعالیٰ کے ارادہ کو انسان کی مرضی کے موافق کردے ایک دعا ہی ہے کہ اگر کمال تک پہنچ جائے توایک مردہ کی طرح انسان زندہ ہوسکتا ہے۔ خداتعالیٰ کے اختیار میں ہے کہ دعا کمال کو پہنچ جائے وہ نہایت عمدہ چیز ہے۔ یہی کیمیا ہے اگر اپنے تمام شرائط کے ساتھ متحقق ہوجائے۔ خداتعالیٰ کا جن لوگوں پر فرض ہے اور جو لوگ اصطفا اوراجتباء کے درجہ تک پہنچے ہیں۔ اس سے بڑھ کر کوئی نعمت ان کو نہیں دی گئی کہ اکثر دعائیں ان کی