محبی عزیزی اخویم نواب صاحب سلمہ۔السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ‘۔ میں نے آپ کے تمام خطوط مرسلہ پڑھ لئے۔ میرے نزدیک اب کفالت شعاری کے اصول کی رعایت رکھنا ضروریات سے ہے۔ اس لئے اب جواب کافی ہے۔ یعنی نسبت میر عنایت علی کہ چونکہ وقت پر وہ حاضر نہیں ہوسکے اس لئے بالفعل گنجائش نہیں اور آئندہ اگر گنجائش ہوئی تو اطلاع دے سکتے ہیں اور مرزا خدا بخش صاحب کے صاحبزادے چونکہ بباعث کمی استعداد تعلیم پانے کے لائق نہیں۔ ان کو بہ توقف رخصت کرنا بہتر ہے۔ ناحق کی زیر باری کی کیا ضرورت ہے اور افسوس کہ جس قدر آپ نے اپنے کاروبار میں تخفیف کی ہے۔ ابھی وہ قابل تعریف نہیں۔ شاید کسی وقت پھر نظر ثانی کریں تو اور تخفیف کی صورتیں پیدا ہو جائیں اور دعا تو کی جاتی ہے۔ مگر وقت پر ظہور اثر موقوف ہوتا ہے۔ خد اتعالیٰ تکالیف سے آپ کو نجات بخشے۔ آمین۔ والسلام خاکسار غلام احمد عفی عنہ مکتوب نمبر(۵۰)ملفوف (اصل خط نواب صاحب) بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم نحمدہ ونصلی علیٰ رسولہ الکریم التجا ہے کہ بعد ملا خطہ کل عریضہ حکم مناسب سے مطلع فرمایا جاوے۔