اختیار ہے جس کو چاہیں مقرر کر دیں اور یہ بھی آپ کی مہربانی تھی۔ ورنہ نوکروں کے معاملہ میں بار بار کہنے کی کیا ضرورت تھی۔
والسلام
خاکسار
مرزا غلام احمد عفی عنہ
مکتوب نمبر(۴۴)ملفوف
بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم نحمدہ ونصلی علیٰ رسولہ الکریم
محبی عزیزی اخویم نواب صاحب سلمہ تعالیٰ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
جب کہ وہ خود استعفاء بھیجتا ہے تو آپ حق ترحم ادا کرچکے۔ اس صورت میں اس جگہ بھیج سکتے ہیں۔ آپ پر کوئی اعتراض نہیں کہ آپ نے موجودہ حالت کے لحاظ سے یہ انتظام کیا ہے۔
والسلام
خاکسار
مرزا غلام احمد عفی عنہ
مکتوب نمبر(۴۵)ملفوف
بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم نحمدہ ونصلی علیٰ رسولہ الکریم
محبی عزیزی اخویم نواب صاحب سلمہ تعالیٰ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
اس وقت تار کے نہ پہنچنے سے بہت تفکر اور تردد ہوا۔ خد اتعالیٰ خاص فضل کر کے شفاء بخشے۔اس جگہ دور بیٹھے کچھ معلوم نہیں ہوتا کہ اصل حالت کیا ہے۔ اگر کوئی