او رلہسن وغیرہ نہیں کھانا چاہئے یہ آنکھوں کے لئے مضر ہیں۔ آپ کے لئے یہ غذا چاہئے۔ انڈا۔ دودھ۔ پلائو گوشت ڈال کر۔ گوشت جس میں کچھ سبزی ہے۔ ثقیل یعنی بوجھل چیزوں سے پرہیز چاہئے۔ کچھ میٹھا یعنی شیرینی نہیں کھانی چاہئے۔ ایک جگہ بیٹھے نہیں رہنا چاہئے۔ کچھ حرکت چاہئے۔ عمدہ ہوار ربیع کی لینی چاہئے۔ غم نہیں کرنا چاہئے۔ اس علاج سے پھنسیاں وغیرہ انشاء اللہ دور ہو جائیں گی۔ والسلام خاکسار مرزا غلام احمد عفی عنہ مکتوب نمبر(۴۲)ملفوف بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم نحمدہ ونصلی علیٰ رسولہ الکریم السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ خط میں نے پڑھا۔ اصل بات یہ ہے کہ اس بات کے معلوم ہونے سے کہ جس قدر بوجہ ہمسائیگی ہمدردی ضروری ہے۔ وہ آپ سے ظہور میں نہیں آئی۔ یعنی والدہ محمود جو قریباً دس ماہ تک تکالیف حمل میں مبتلا ہیں اور جان کے خطرہ سے اللہ تعالیٰ نے بچایا۔ اس حالت میں اخلاق کا تقاضا یہ تھا کہ آپ سب سے زیادہ ایسے موقعہ پر آمدور فت سے ہمدردی ظاہر کرتے اور اگر وہ موقعہ ہاتھ آناضروری تھا۔ بلکہ اس موقعہ پر برادرانہ تعلق کے طور پر آنا ضروری تھا۔ بلکہ اس موقع پر کم تعلق والی عورتیں بھی مبارک باد کے لئے آئیں۔ مگر آپ کی طرف سے ایسادروازہ بند رہا کہ گویا سخت ناراض ہیں۔اس سے سمجھا گیا