نہ ڈولی کا بندوبست ہو سکتا ہے۔ بٹالہ سے کرنا چاہئے۔ آپ کے گھر میں ہر طرح خیریت ہے۔ ام حبیبہ مرزا خدا بخش کی بیوی برابر آپ کے گھر میں سوتی ہے اوربچے چھوڑ کر چلی جاتی ہے۔ وہ اکثر روتے چیختے رہتے ہیں۔ کوئی عورت نہیں جوا ن کی حفاظت کرے اس لئے یہ تجویز خیال میں آتی ہے کہ اگر ممکن ہوتو چند روز مرزا خدا بخش آکر اپنے بچوں کو سنبھال لیں اوروہ بالکل ویرانہ حالت میں ہیں۔ باقی سب طرح خیریت ہے۔
والسلام
خاکسار
مرزا غلام احمد عفی عنہ
مکرر یہ کہ آتے وقت ایک بڑا بکس فینائل کا جو سولہ بیس روپیہ کا آتا ہے ساتھ لے آویں۔ اس کی قیمت اس جگہ دی جائے گی اور علاوہ اس کے آپ بھی اپنے گھر کے لئے فینائل بھیج دیں اورڈس انفکٹ کے لئے رسکپوراس قدر بھیج دیں۔ جو چند کمروں کے لئے کافی ہو۔
مکتوب نمبر(۳۷)ملفوف
بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم نحمدہ ونصلی علیٰ رسولہ الکریم
محبی عزیزی اخویم نواب صاحب سلمہ تعالیٰ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
عنایت نامہ مجھ کو ملا الحمد اللہ والمنۃ کہ اس نے اپنے فضل وکرم سے عزیزی عبدالرحمن خان کو صحت بخشی۔ گویا نئے سرے زندگی ہوئی ہے۔ اب میرے نزدیک تو یہی بہتر ہے کہ جس طرح ہو سکے قادیان میں آجائیں۔ لیکن ڈاکٹر کو مشورہ ضروری ہے۔ کیونکہ مجھے دور بیٹھے معلوم نہیں کہ حالات کیا ہیں اورصحت کس قدر