ایک ضروری نوٹ از خاکسار ایڈیٹر
مکتوبات کا یہ حصہ جو میں یہاں دے رہا ہوں۔ یہ مکرمی خان صاحب میاں عبدالرحمن خاں صاحب خلف الرشید حضرت نواب صاحب قبلہ کے ذریعہ مجھے میسر آیا۔ مجھے افسوس ہے کہ ان خطوط کے لفافہ نہیں رکھے گئے۔ ورنہ ہر خط (جس پر تاریخ درج نہیں تھی) تاریخ کابا آسانی پتہ لگ سکتاتھا۔ اب بھی واقعات کے تاریخی سلسلہ سے ان کی تاریخ کاپتہ لگانا مشکل نہیں۔ مگر میں دارلامان قادیان سے دور ساحل بمبئی پر انہیں ترتیب دے رہاہوں۔ جہاں اس قسم کا سامان مجھے میسر نہیںہے۔ اس لئے ہر خط پر نوٹ دینے کی بجائے میں نے مناسب سمجھا کہ ایک نوٹ ان خطوط سے پہلے دے دوں تاکہ پڑھنے والوں کو آسانی ہو۔ اگر کسی خط پر مزید صراحت کی ضرورت ہوئی ہے تو وہاں بھی میں نے نوٹ دے دیا ہے۔ (عرفانی)
مکتوب نمبر(۳۵)ملفوف
بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم نحمدہ ونصلی علیٰ رسولہ الکریم
محبی عزیزی اخویم نواب صاحب سلمہ تعالیٰ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
دس روز کے قریب ہو گیا کہ آپ کودیکھا نہیں۔ غانبانہ آپ کی شفاء کے لئے دعا کرتا ہوں۔ مگر چاہتا ہوں کہ آپ کے پاس آکر سنت عیادت کا